ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا چین ٹیرف جنگ، چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان

امریکا چین ٹیرف جنگ، چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ 

چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے، تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

چین کے باکس آفس پر ہالی فلموں کا شیئر پانچ فیصد تک گر گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے باکس آفس پر مقامی فلموں کا غلبہ ہے اور اس کا چینی باکس آفس کے مجموعی ریونیو میں 80 فیصد حصہ ہے۔