سٹی 42 : فاسٹ باولر احسان اللہ پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ۔
چئیر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ احسان الللہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
کوچ محمد اکرم نے بتایا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے، احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں ، ان کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔