ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سسستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 280.56 روپے سے کم ہوکر 280.47 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات اور ترسیلات زر کی مد میں ڈالر کی آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے اضافے سے 282.10 روپے پرآگیا . اوپن مارکیٹ میں یورو 8.16 روپے مہنگا ہوکر 319.39 روپے, برطانوی پاؤنڈ 4.43 روپے مہنگا ہوکر 368 روپے, یو اے ای درہم 1 پیسے مہنگا ہوکر  76.98  روپے, جبکہ سعودی ریال 2 پیسے مہنگا ہوکر 75.18  روپے پر آگیا ۔