ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صحت کی سی ای اوز ہیلتھ کواتائیت کے خلاف آپریشن کے لیے 15 دن کی مہلت

وزیر صحت کی سی ای اوز ہیلتھ کواتائیت کے خلاف آپریشن کے لیے 15 دن کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تمام سی اوز  ہیلتھ کو اتائیت کے خلاف آپریشن کے لئے 15 دن کی مہلت دے دی۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس  ہوا، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس، راو عالمگیر اور دیگر افسر وں اورتمام اضلاع کے سی اوز  نے  آن لائن شرکت  کی 
خواجہ عمران نذیر کی تمام سی اوز کو ڈی ایچ کیوز، بی ایچ یوز اور آر ایچ سی میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت  کی ، خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صحت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو 9 تا 5 کی قید سے آزاد کرنا ہو گا، اتائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خواجہ عمران نذیر نے تمام سی اوز کو اتائیت کے خلاف موثر اقدامات کے لئے 15 دن کی مہلت دے دی،خواجہ عمران نذیر نے پہلے مرحلے میں تمام سی اوز کو 150 بی ایچ یوز کے اطراف اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا ٹارگٹ دے دیا، خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی میٹرنٹی ہومز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے،اتائیت کے خلاف جنگ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن  اور پولیس سے ہر قسم کی سپورٹ مہیا کروائی جائے گی، اس امر کو یقینی بنائیں کہ سیل کئے ہوئے کلینک دوبارہ آپریشنل نہ ہوں،مریم نواز کلینک ڈاکٹرز کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن 12 کروڑ عوام تک صحت کی عالمی معیار کی بلا معاوضہ سہولیات پہنچانا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے اس ویژن کی تکمیل میں ہمیں ہراول دستے کا کردار اد کرنا ہو گا،