ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد ڈرائیور کو لے ڈوبا اور گاڑی نامکمل پل سے نیچے جاگری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوا میں جی پی ایس کی مدد سے سفر کرنے والا ڈرائیور گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر مڑا اور گولی کی رفتار سے چالیس فٹ نیچے مصروف سڑک پر جاگرا۔

خوش قسمتی سے دوسری گاڑیوں سے ٹکر نہیں ہوئی اور 61 سالہ  ڈرائیور روڈی ہیرو کومانڈونو بھی محفوظ رہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اچانک پل سے نیچے گرتی ہے جبکہ دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر رواں دواں ہیں لیکن وہ اس سے ٹکراتی نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے اسمارٹ فون بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے ڈیش بورڈ پر لگایا تھا اور وہ دوست کے گھر کا راستہ گوگل میپ کے ذریعے فالو کررہا تھا۔