اس ماہ بجلی مہنگی نہیں سستی ہوئی ہے، وزیر توانائی کی وضاحت

Fuel Price Adjustment, City42 , Awais Laghari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ماہ  بجلی کے بل پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی ہے۔اس مہینے کنزیومرا کو گزشتہ تین ماہ کی نسبت بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کم پیسے دینا پڑ رہے ہیں۔اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اورفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی۔

اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہاکہ رواں ماہ کے بل کے ساتھ وصول کئے جانے والے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز  7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئے ہیں۔گزشتہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے اور بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے 'ریفرنس ٹیرف' کا  عبوری تعین کرتی ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پر فیول کی قیمت میں کمی بیشی کی وجہ سے کم یا زیادہ ہونے والی  پیداواری لاگت کا تعین کرتی ہے۔ نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کیلئے قیمت میں کمی آتی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ نیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے، اس فرق کو وصول نہ کرنےسے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے اور اس ماہ  ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔