عید پر پکنک منانے پارک آئے لوگوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا

عید پر پکنک منانے پارک آئے لوگوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عید کے دوسرے روز منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال کے ایک پارک میں آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

ریسکیو  1122کے مطابق ملکوال کے نواز شریف پارک میں شہری فیملیوں کے ساتھ  آئے تھے، بچوں نے شرارت کی اور درخت پر لگے شہد کی مکھیوں پر کچھ  مارا، جس کے بعد مکھیوں نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کردیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

میونسپل کمیٹی کا بتانا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، پارک کو اسپرے کرنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔