سی ٹی او کے حکم پر تفریحی ،پارکوں اور سیر گاہوں میں اضافی نفری تعینات

سی ٹی او کے حکم پر تفریحی ،پارکوں اور سیر گاہوں میں اضافی نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سی ٹی او کے حکم پر تفریحی ،پارکوں اور سیر گاہوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ 
سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرکل افسران کو انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا ۔ باغ جناح، ماڈل ٹاؤن پارک، جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک میں نفری تعینات کردی گئی۔ 
سی ٹی او لاہور کے حکم پر سفاری ذو،فوٹریس سٹیڈیم،جلوپارک میں بھی نفری تعینات کردی گئی ۔ 
تفریحی مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں 36انسپکٹرز، 460وارڈنز تعینات کیے گئے۔ اس کے علاوہ رانگ پارکنگ کے خاتمےکیلئے12 فوک لفٹرزاور2بریک ڈاؤنز بھی تعینات کر دیے گئے ۔