(حسن خالد)مصری شاہ میں ڈاکوؤں کی موبائل شاپ میں ڈکیتی،گن پوائنٹ پر چار لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے،واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی،شلوار قمیض پہنے دو ڈاکو گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئے،ملزمان نے بات چیت کے دوران اسلحہ نکال کر لوٹ مار شروع کردی۔ دکاندار سے چار لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔