(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔فوری انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ فوری الیکشن کرائے جائیں،فوری انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، عوام فیصلہ کریں گے وزیراعظم کس کو ہوناچاہیے؟اپنا پہلا جلسہ بدھ کو پشاور میں کروں گا،چاہتاہوں جلسے میں تمام لوگ آئیں کیونکہ ہم ایک آزاد ریاست ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹس بھی کئے۔
On Wednesday I will be holding a jalsa in Peshawar after Isha - my first jalsa after being removed through a foreign- instigated regime change. I want all our people to come, as Pakistan was created as an independent, sovereign state not as a puppet state of foreign powers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 11, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا پشاور سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان بدھ کو نماز عشا کے بعد پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے ، کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے گا ۔
ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہناتھاکہ جلسے کے لئےتیاریاں شروع کردی گئیں،تمام تنظیموں و ونگز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے، عمران خان پشاور کے علاوہ کراچی، لاہور، پنڈی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔