ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک صدر نے فون پر شہباز شریف سے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ترک صدر نے فون پر شہباز شریف سے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Tayyip Erdogan phone Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم بن چکے ہیں، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نےٹیلی فون کیا۔

پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا ہے، اعوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔بلاول بھٹو،حمزہ شہباز اور مریم نواز،اختر مینگل،امین الحق،مولانا اسد محمود اور علیم خان ایوان صدر میں موجود تھے۔

بعد ازاں  ترک صدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی، پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer