صارفین اب موبائل فونز خود مرمت کرسکیں گے، '' آئی فکس اٹ'' میدان میں آگئی

ifixit tools
کیپشن: ifixit tools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : موبائل فون صارفین اپنے فونز اب خود مرمت کرسکیں گے ،  امریکی کمپنی '' آئی فکس اٹ'' کو سام سنگ اور گوگل نے اسپئرپارٹس  فراہم کرنے کے لئے معاہدے کی پیشکش کردی۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ ، گوگل اور والو نے iFixit کو اسپیئرز پارٹس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی گائیڈز یا مینول بک اور ٹولز یعنی مرمت کے لئے آلات فراہم کرنے کا بھی معاہدہ کیا ہے ۔یادرہے موٹرولا کمپنی دوسال پہلے ہی iFixit سے معاہدہ کرچکی ہے تاہم ایپل یعنی موبائل فونز کی سب سے بڑی کمپنی نے ابھی تک معاہدے کا حصہ نہیں بنی۔ 

  یادرہے اکتوبر 2021 میں امریکا نے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت بہت سارے موبائل فونز کی مرمت کو قانونی قراردیدیا تھا جس کے بعد بہت سی موبائل فونز مرمت کرنیوالی کمپنیاں مارکیٹ میں آچکی ہیں  یورپی یونین اورفرانس میں بھی ایسی قانون سازی کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔ یادرہے iFixit محض موبائل فونز کے اورجنل چپس،اسکرینز اور بیٹریز فروخت کرے گی۔