ویب ڈیسک: مراد سعید بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے ۔ پہلا استعفا اسپیکر قومی اسمبلی کوارسال کرتے ہوئے مراد سعید نے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ جن جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنا دیا ، میرے لوگوں کو پناہ گزین ، میری والدہ کو زندہ درگور کر دیا کیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں ؟، ایبسولوٹلی ناٹ۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 11, 2022