ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ:گھر میں سلنڈر دھماکہ،علاقے میں خوف و ہراس

cylender blast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


سٹی42:شاہدرہ پنڈ مجید پارک کے علاقے میں گھر میں دھماکہ ہو گیا دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت4 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا سلنڈر جلانے کے لئے جب ماچس جلائی گئی تو زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ززخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں35 سالہ اعجاز الحق،22سالہ شہزادی ،2سالہ نذر عباس،5 سالہ بچی سیرت شامل ہے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برکی روڈ پنگالی گاو¿ں کے مکان میں بھی اسی قسم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا اور گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث دو گھر زمین بوس ہوگئے تھے،حادثے میں ملبے تلے دب کر  4 بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق  اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں گیس بھر گئی تھی، آگ جلانے پر دھماکہ ہوا،  جاں بحق بچوں میں ہارون، شیری، علی اور انوش شامل تھے۔متاثرہ خاندان کے رشتہ دار مظفر علی نے بتایا تھا کہ کہا کہ رات کو سوئے مگر کیا پتہ تھا کہ صبح ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔اب ایسا ہی وا قعہ شاہدرہ میں پیش آیا ہے ۔