ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری کیساتھ گریڈ 18 تک ترقی کا سکینڈل، افسر کے خلاف ٹرائل شروع

صوبائی الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری کیساتھ گریڈ 18 تک ترقی کا سکینڈل، افسر کے خلاف ٹرائل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : صوبائی الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری پر گریڈ 18 تک ترقی کا سکینڈل، افسر کے خلاف ٹرائل شروع کر دیا۔ 

صوبائی الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری  کے ذریعے 29 سال ملازمت کرنے اور  گریڈ 18 تک ترقی پانے کا انکشاف ہوا ہے ۔   الیکشن کمیشن نےجعلی ڈگری حا صل افسر  سید ظاہر حسین شاہ کت خلاف   سپیشل سینٹرل کورٹ میں استغاثہ دائر کر دیا،جس پر عدالت نے ملزم سید ظاہر حسین شاہ کیخلاف ٹرائل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے سید ظاہر حسین شاہ نےجعلی ڈگری کی بنیاد پر   الیکشن کمیشن مین ملازمت حاصل کی اور بعد میں  مختلف عہدوں پرترقی کرتے ہوئے   گریڈ 18تک پہینچ گئے۔

ملزم سید ظاہر حسین شاہ نے 1992 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویْ کیا،جبکہ ملزم 1995 میں اپر ڈویژن کلرک بھرتی ہوئے۔

سید ظاہر حسین شاہ نے ملازمت کے دوران مختلف اضلاع میں خدمات انجام دیئےاور  منڈی بہاؤ الدین سمیت کئی اضلاع میں تعینات رہے،وہ بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر متعدد انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی ڈگری سامنے آنے اور اس کی تصدیق ہونے کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم کو دھوکہ دہی اور جعلی سازی کے جرم میں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ذرائع کے مطابق سید ظاہر حسین شاہ نے یکم اگست 2026ء کو بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہونا تھا، تاہم جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ریٹائرمنٹ سے قبل ہی اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ برطرفی کے وقت ملزم کی ریٹائرمنٹ میں 8 ماہ اور 13 دن باقی تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم قبل از ریٹائرمنٹ پوری تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی پر تھا۔ جعلی ڈگری کے ذریعے طویل عرصے تک ملازمت اور گریڈ 18 تک ترقی کے معاملے نے الیکشن کمیشن کی ساکھ اور بھرتی و ترقی کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔