ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو فوری ادائیگی کا حکم

 وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو فوری ادائیگی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس میں سروس کے دوران وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی ادائیگیوں میں تاخیر کے معاملے پر اہم احکامات جاری کردیے گئے۔

مراسلے کے مطابق سروس کے دوران وفات پانے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ادائیگیوں میں تاخیر کی بڑی وجہ اہلکاروں کی دوسرے یونٹس میں تعیناتی قرار دی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں ڈیپوٹیشن کا کوئی تصور نہیں، لہٰذا اہلکار کی وفات کی صورت میں مالی ادائیگیاں اسی یونٹ سے کی جائیں گی جہاں وہ تعینات تھا۔

تمام پولیس یونٹس کو فوری طور پر ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق اہلکار کی آخری تعیناتی والی جگہ ہی اس کا متعلقہ یونٹ تصور کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی فنانس نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔