شاہد سپرا:سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے برعکس بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے اضافی یونٹس غائب کر دیے گئے، جبکہ منظور شدہ لوڈ اور معاہدے سے زیادہ پیدا ہونے والی بجلی کمپنیوں نے سسٹم میں شامل کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد صارفین کے کریڈٹ پر کٹ لگا دیا گیا۔ صارفین کے کنکشنز کی چیکنگ "ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ" کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران خلاف ضابطہ سینکڑوں صارفین کے کنکشنز کی نشاندہی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق متعدد صارفین نے کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد اضافی سولر پینلز نصب کیے، جس کے نتیجے میں معاہدے کی مقررہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔
حکام نے ایسے صارفین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔