ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے گئے, لاشیں مردہ خانہ منتقل

مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے گئے, لاشیں مردہ خانہ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  شہر میں مختلف واقعات میں 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے تیز گڑھ گاؤں کے قبرستان سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی، جسے جانوروں نے نوچا ہوا تھا، تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ فیملی پارک سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔

شہر میں ایک اور افسوسناک وقعے ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دوران 50 سالہ یاسین کو قتل کردیا گیا۔

 ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول یاسین بکر منڈی کا رہائشی تھا۔ یاسین کو سبزار ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔