لاہور: کمیونٹی کنسرن گروپ لاہور کی رکن صابرہ عصمت نے یونین کونسل 19، صدیق پورہ بادامی باغ میں کمیونٹی سہولت مرکز قائم کر دیا ۔ اس مرکز کا مقصد عوامی خدمات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو بنیادی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنماؤں، سابقہ یو سی چیئرمین، کونسلرز، لیڈی کونسلرز اور نادرا، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
یہ مرکز علاقے کے مکینوں کو سرکاری محکموں میں آن لائن شکایات درج کروانے، مسائل کے حل کے لیے رہنمائی حاصل کرنے اور بنیادی سہولیات تک براہ راست رسائی فراہم کرے گا۔
علاقے کے سیاسی رہنماؤں اور حکومتی اداروں کے افسران نے صابرہ عصمت کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ مرکز عوامی مسائل کے بروقت حل اور شہریوں اور اداروں کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنے کیطرف ایک احسن قدم ہے۔