ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی نے پی ٹی آئی  کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کردی

 بانی نے پی ٹی آئی  کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے بانی  کی بہن نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی کے ارکان سینیٹ  کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا س کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے پارٹی اراکین کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے جتنے  سینیٹر کمیٹیوں میں بیٹھے ہیں فوری استعفے دے  دیں۔

علیمہ خان  نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے،  آئندہ کچھ دنوں تک اگلا لائحہ عمل دوں گا۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ناجائز سزائیں دے کر سیٹوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

 بانی نے مجھے کہا آپ کو کیوں اٹیک کر رہے ہیں؟ میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا یہ چاہتے ہیں آپ کا پیغام باہر نہ جائے۔