سٹی 42: گورنر پنجاب سے ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن سمیسک کی ملاقات ہوئی اور ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر کی بھی ملاقات ہوئی
گورنر پنجاب نے ترکیہ کے نئے قونصل جنرل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ایرانی حکومت نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9نومبر کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس مثالی اقدام پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا،دونوں قونصل جرنلز کاپاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصان پر اظہار افسوس کیا ، گورنر پنجاب نے کہا پاکستان کا ایران اور ترکیہ کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا برادرانہ رشتہ ہے۔

