ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک تبدیل ، طارق خورشید خواجہ نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردئیے گئے .

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ نے تمام تبدیل ہونے والے ججز کو 13 ستمبر تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق طارق خورشید خواجہ حافظ آباد سے لاہور تبادلہ کرکے انہیں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کیاگیا ہے ،نسیم احمد ورک کو   لاہور سے تبدیل کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کیا گیا ہے ، سیشن جج عتیق الرحمان خان سرگودھا سے گوجرانوالہ تبادلہ،شہزاد رضا لیہ سے اوکاڑہ تبادلہ،محمد اسلم گوندل  کا خوشاب سے فیصل آباد تبادلہ،ضیاء اللہ کا  اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ سے ساہیوال تبادلہ کیا گیا ہے ،شوکت کمال گوجرانوالہ سے خانیوال تبادلہ۔رائے نواز نارتھ پنجاب لیبر کورٹ تھری لاہور سے لیہ تبادلہ،عبدالرحیم فیصل آباد سے خوشاب تبادلہ۔،خالد محمود بھٹی ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سے سیشن جج حافظ آباد تعینات کئے گئے ہیں ،عامر سلیم رانا شیخوپورہ سے رحیم یار خان تبادلہ۔محمد نعیم شیخ اے ٹی سی سرگودھا سے شیخوپورہ تعینات۔ جبکہ جلیل احمد جج سپیشل کورٹ سنٹرل ملتان سے مظفرگڑھ تبادلہ کیا گیا ہے،تقرری کے منتظر او ایس ڈیز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز علی نواز لاہور سے ملتان۔زبیر شہزاد کیانی لاہور سے بہاولپور،محمد آصف رانا لاہور سے لودھراںتبادلہ کیا گیا ہے،
جبکہ چند ججز کو نئی تقرری تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جن میں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزمان، اورنگزیب، سید علی عمران، شاہد اسلام، محمود ہارون خان اور قمر الزمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلے عدلیہ میں انتظامی بہتری اور اضلاع میں عدالتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer