ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی ؛ مرد اہلکاروں سے زیادہ خواتین اہلکار سوشل میڈیا پر متحرک

آئی جی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی ؛ مرد اہلکاروں سے زیادہ خواتین اہلکار سوشل میڈیا پر متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس اہلکاروں کی  سوشل میڈیا کی لت نہ چھٹ سکی ،آئی جی پنجاب کی ہدایات کے باوجود سوشل میڈیا کا استعمال ترک نہ کیا
متعدد افسران و اہلکار پالیسی کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب نکلے،مرد اہلکاروں کی نسبت خواتین اہلکار سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک ہیں،اوسطا12اہلکار روزانہ سوشل میڈیا پالیسی سے ہٹ کر مواد لوڈ کرتے ہیں
3دن کی رپورٹ میں 60 فیصد سے زائد اہلکار لاہور میں تعینات نکلے،ضلعی ،ٹریفک ،انویسٹی گیشن و دیگر یونٹس کے اہلکار بھی شامل شامل ہیں ،آئی جی پنجاب نے یونیفارم میں پوسٹیں اپ لوڈ کرنے سے منع کیا تھا
سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف وزری پراہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا 
مراسلے میں کہا گیا کہ خلاف ورزیوں کی رپورٹس متعلقہ افسران نے آئی جی پنجاب کو بھجوادیں، افسران واہلکار سٹینڈنگ آرڈر نمبر 1/2025 کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے،افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی کو جلد بھجوانے کا حکم  دیا گی ا،تمام افسران واہلکاروں کو خلاف ورزی سے متعلقہ ایک بار پھر آگاہی دی جائے ۔