ویب ڈیسک : کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔
کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے 26 لاکھ ڈالر امداد کا سرکاری اعلان کیا ہے۔
اس موقع پرکینیڈین وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اورتباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امداد انسانیت کےلیےکام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائےگی، امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کوپورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔