ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں الیکٹرک بسوں کا کارڈ سسٹم تعطل کا شکار، منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور میں الیکٹرک بسوں کا کارڈ سسٹم تعطل کا شکار، منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں الیکٹرک بسوں میں کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا منصوبہ تاحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے، تکنیکی مسائل اور فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

 ترجمان ذرائع کے مطابق سمارٹ بسوں میں سمارٹ "فیئرکولیکشن سسٹم" کاخواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا,مسافروں کی سہولت کیلئےکرائےکارڈسےاداکرنیکی سہولت متعارف کروائی گئی تھی,بس میں موجودڈیجیٹل سکرین سےسوائپ کرکےکرایہ اداکرنیکی سہولت مہیاکی جانا تھی,سسٹم فعال نہ ہونے سے مسافر کیش میں ادائیگی پر مجبور ہیں۔

سسٹم فعال نہ ہونےسےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےکارڈزکااجرابھی روک دیا،7ماہ گزرجانےکےباوجودکارڈزکااجراءنہ ہوسکا،منصوبےکاسافٹ ویئراورکارڈسےادائیگی کاسسٹم پی آئی ٹی بی کےذمہ تھا۔