ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خادم: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ خان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ خان سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب قرار دےدیا، رانا ثناء اللہ خان کی مدتِ رکنیت 11 مارچ 2027 تک ہو گی۔ تاہم یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ نشست پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس وقت "اعجاز احمد چوہدری بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان" کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے.