ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز تاحال غیر یقینی

پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز تاحال غیر یقینی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے شروع ہونے کی حتمی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہو سکی۔ پی آئی اے اور ایئر بلیو دونوں ایئرلائنز ٹی سی او (تھرڈ کنٹری آپریشن) لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یوکے ڈی ٹی ایف کی پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، لیکن پاکستان ایئر لائنز کو طیاروں کی کمی اور ایئر بلیو کو اپنے نیروباڈی طیارے (ایئر بس 320 ساختہ) کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئر بلیو اپنی ٹی سی او منظوری کے بعد ترکی سے برطانیہ کے لیے آپریشن شروع کرے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ابھی تک برطانیہ سے باضابطہ ٹی سی او منظوری نہیں ملی ہے اور منظوری ملتے ہی براہ راست فلائٹس کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے اور ایئر بلیو انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ٹی سی او منظوری کا انتظار کر رہے ہیں اور پروازوں کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ پہلے 14 اگست، پھر 16 اگست، اور بعد میں ستمبر کے پہلے ہفتے کو پروازوں کے شروع ہونے کی تاریخ دی گئی تھی، لیکن ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان باقی ہے.