ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئرس سسٹم کی سست روی کے باعث ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا

آئرس سسٹم کی سست روی کے باعث ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئرس سسٹم کی سست روی کے باعث ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آن لائن پورٹل پر بار بار لاگ اِن ایرر، سسٹم ہینگ اور "ٹائم آؤٹ" جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں، جس سے صارفین گوشوارے بروقت جمع نہیں کر پا رہے۔

تفصیلات کے مطابق  فارم جمع کراتے وقت سسٹم کا فریز ہو جانا اور پراسیسنگ میں تاخیر معمول بن گئی ہے جبکہ دستاویزات اور اٹیچمنٹس اپ لوڈ کرنے میں بھی دقت پیش آ رہی ہے۔

فائلنگ کی آخری تاریخ قریب آتے ہی سسٹم کی رفتار مزید سست پڑنے کا خدشہ ہے جس پر کاروباری طبقہ اور تنخواہ دار افراد خاصے پریشان ہیں۔ ریٹرنز تاخیر سے فائل ہونے پر جرمانے اور پینلٹی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ جب تک آئرس سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا جاتا اور سرورز پر لوڈ کم کرنے کے اقدامات نہیں کیے جاتے، اس طرح کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔