ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ستھرا پنجاب‘ لاہور میں انسدادِ تجاوزات آپریشنز ،ڈی سی کی قیادت میں ٹیمیں متحرک

’’ستھرا پنجاب‘ لاہور میں انسدادِ تجاوزات آپریشنز ،ڈی سی کی قیادت میں ٹیمیں متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب‘‘ ویژن کے تحت لاہور میں انسدادِ تجاوزات آپریشنز جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

شہرکوتجاوزات سےپاک بنانےکیلئےڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی قیادت میں ٹیمیں متحرک ہیں،ضلعی انتظامیہ اورایم سی ایل کاتجاوزات کیخلاف میگاانسدادتجاوزات آپریشن جاری ہے،لاہورکی اہم سڑکوں، مارکیٹوں اورتجارتی مراکزمیں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،انسدادتجاوزات گرینڈآپریشنزکےدوران336تجاوزات کاسامان ضبط شہر سےبصری آلودگی کےخاتمہ کیلئے2083غیرقانونی بینرزاورفلیکسزہٹا دیئےگئے۔

تجاوزات کاخاتمہ،شہریوں کیلئےسڑکیں اور فٹ پاتھ کشادہ کیےجارہےہیں،انسدادتجاوزات گرینڈآپریشنزکی مددسےٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری لائی جارہی ہے،لاہورسےتجاوزات کےمکمل خاتمےتک آپریشن روزانہ کی بنیادپرجاری رہےگا۔

جاری کر دہ ہدایات کے مطابق تجاوزات کےخاتمےکیلئےزیروٹالرنس پالیسی پرسختی سےعمل کیاجائے۔ْ

  ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزآپریشنزکی خودنگرانی یقینی بنائیں۔ہدایات کے مطابق شہرکی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کوہرصورت تجاوزات سےپاک رکھاجائے،سرکاری زمین پرقابض عناصرکےخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے،ہٹائی گئی تجاوزات کو دوبارہ قائم ہونے سے ہر صورت روکا جائے۔

  ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔