(حاشر احسن ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرعدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا،عدالت کی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔