ارشاد قریشی: انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا سے 9مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے 24مجرموں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی سرگودھا نے تھانہ موسی خیل میانوالی میں درج ہونیوالے 9مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے 24مجرموں کو سزا سنائی تھی ۔اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے مجرموں کو 10دس سال کی سزا سنائی تھی ۔تھانہ موسی خیل میانوالی پولیس نے 10مئی 2023کو مقدمہ درج کیا تھا۔