ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کے سمگلروں پر کریک ڈاون، کروڑ روپے مالیت کے ڈالر برآمد، دو ملزم گرفتار

Dollar smugglers arrested in Quetta, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈالر کے سمگلروں پر کریک ڈاون کے دوران کوئٹہ میں ایف آئی اے نےایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ کی بھاری مالیت میں ڈالرز برآمد ہوئے۔

 ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مکان سے ملزمان مشتاق خان اور آغا اعجاز کو حراست میں لے لیا۔

 ملزمان کی نشاندہی پر مکان میں چھپائے گئے بھاری مقدار میں ڈالرز برآمد کر لئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے تھی۔بتایا گیا ہےکہ ان ڈالرز کو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔