بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 4 افراد گرفتار

بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 4 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق اب تک 1000 کلو گرام چرس اور 5 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔آپریشن میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک فوج، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

علاقے میں آپریشن کا آغاز 2 روز قبل قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔