ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا

فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا، مذکورہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیڑی کے مقام پر پیش آیا، فٹبال کے کھلاڑیوں  کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
 لیویز ذرائع کے مطابق  نامعلوم افراد نے کچھی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغوا کیا گیا۔مغوی کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، فیصل ولد حنیف، سہیل احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمّد اور بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔

واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہا کہ تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر صرف 6 کھلاڑیوں کو ساتھ لے گئے اس حوالے سے تمام سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہیں۔ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور انہیں جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر کھیل نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے 6 فٹ بالرز کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے نوجوان کھلاڑیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دریں اثنا نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فٹبال  کھلاڑیوں کو اغوا کیا ہے۔ ان کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف سی، ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور لیویز ٹیمیں کھلاڑیوں کو تلاش کر رہی ہیں۔