ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی

معروف گلوکار نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی
کیپشن: divorce
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف بھارتی گلوکار ہہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد طلاق ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق دہلی کے ایک فیملی کورٹ میں جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد ہرجانے کی رقم پر تصفیہ ہوگیا اور ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ کو ایک کروڑ انڈین روپے ادا کیے ہیں۔قبل ازیں شالینی تیلور نے کورٹ میں ایک کیس داخل کرایا تھا کہ اسے شوہر کی طرف سے ذہنی ، زبانی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 شالینی نے ہنی سنگھ سے بیس کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ہنی سنگھ نے شالینی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کو شالینی کے الزامات سے سخت ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔