ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کی شوہر کے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

دلہن کی شوہر کے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ہونے والی بھابی کو دیوروں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیور  اور بھابھی کا رشتہ بھی ماں اور بیٹے کے رشتے کی طرح سمجھا جاتا ہےجہاں دونوں ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہا اور دلہن نے رقص کیا جبکہ دولہا کے بھائیوں نے بھی آنے والے مہمانوں کو محظوظ کیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن شادی کے سٹیج پر ڈانس کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ دلہے کے بھائی بھی ناچ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیوروں کی جانب سے ڈانس نے تو مہمانوں کو خوش کیا جبکہ بھابھی نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور فرش پر ناچنے لگی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقص کرنے والوں کے چہرے خوشیوں سے کھلے ہوئے ہیں، دولہا،دلہن نے بھی ڈانس کرتےخوشی کے موقع کر دوبالا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتےاس کو پسند کیا، کمنٹس سیکشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

  


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer