تیز رفتار گاڑی کے باہر نوجوان کو باندھنے کا برا انجام؛ ویڈیو منظر عام پر

تیز رفتار گاڑی کے باہر نوجوان کو باندھنے کا برا انجام؛ ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کچھ نیا کرنے کے چکروں میں اکثرناخشگوار واقعات پیش آتے ہیں جن سے بچنا ناممکن ہوتا ہے، ایسا ہی واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کے ساتھ نوجوان کو باندھا مگر قانون کے شکنجے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے اکثر شوقین افراد کو دیکھا گیا کہ وہ بھی ایسے ایسے خوفناک کرتب کرتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا نہ ممکن ہے، ایسے حالات میں گاڑی کو 4 کی بجائے 2  پہیوں پر اس کو چلاتے ہیں اس خطرناک کام میں توازن کا برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی کے ساتھ  باندھا ہوا ہے۔

سامنے آنے والی یہ ویڈیو روس کے شہر سوچی میں بنائی گئی جہاں دوستوں  اپنے ایک دوست کوڈکٹ ٹیپ  سے باندھ کر گاڑی کو 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگایا جس پر وہ قانون کے شکنجے میں آگئے،روس کے شہر سوچی  کی عدالت نے اپنے دوست کو ڈاج گاڑی کے ساتھ باندھ کر 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے بھگانے والے دوستوں کو جرمانہ کردیا۔ 
27 سالہ ڈرائیورکو پانچ دن قید میں رکھنے کی سزا سنائی ہے، ایڈونچر کے شائقین کے دوستوں نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی تھی جسے دیکھ کر پولیس نے اس کا نوٹس لیا اور جج سے ان افراد کی گرفتاری کے احکامات حاصل کیے۔

instagram-media" data-instgrm-captioned="" data-instgrm-permalink="https://www. instagram.com/p/CTRzFQig4MB/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading" data-instgrm-version="13" style="background: #FFF; border: 0; border-radius: 3px; box-shadow: 0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width: 540px; min-width: 326px; padding: 0; width: calc(100% - 2px);">

M .SAJID .KHAN

Content Writer