ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حکومت کا نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

Doctor
کیپشن: Doctor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ ہیلتھ میں نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی ریکوزیشن ارسال کردی گئی ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں 500 ویمن میڈیکل آفیسرز سمیت ایک ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے یہ ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔ڈاکٹرز کی بھرتی کے بعد ہسپتالوں میں خالی آسامیاں پر کی جا سکیں گی۔