(ویب ڈیسک) جہاں کورونا وائرس نے دنیا بھرمیں پنجے گاڑ رکھے ہیں وہیں سائنسدان و ماہرین اس وبا کے تدارک کے لئے سر جوڑے بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین بتاتے ہیں کہ کوویڈ19 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرنے میں بہترین مددگار ہماری غذا ہے جو بیماری بچاؤ کیلئے بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
برطانیہ اور امریکہ میں کے طبی ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد میں کوویڈ19 سے متاثر ہونے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔کنگز کالج لندن اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی اس تحقیق میں زوئی کوویڈسٹڈی ایپ کے لگ بھگ 6 لاکھ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد صحت کے لیے فائدہ غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں ان میں غیر معیاری خوراک کھانے والے لوگوں کے مقابلے میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 فیصد اور کووڈ ہونے کی صورت میں سنگین بیماری کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں، اناج، چربی والی مچھلی پر مشتمل غذا صحت کے لیے بہت زیادہ مفید جبکہ پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال نقصان ہودہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع ہوئے۔
یہ پہلی طویل المعیاد تحقیق ہے جس میں غذا اور کووڈ 19 کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا اور ثابت ہوا کہ صحت بخش غذا سے بیماری سے متاثر ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔