محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، موسم گرم اور خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت بڑھنے سے حبس میں اضافہ ہوگا۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہنے امکان ہے۔

 دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے مون سون کے دوران بارشوں سے ہونیوالے نقصان کی رپورٹ منگوا لی، وزیراعلی نے مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی جانچ پڑتال کیلئے سروے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

مون سون کے دوران ہونیوالے مالی و جانی نقصانات کی وزیراعلی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تیز بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پبلک انفراسٹریکچر  کی مرمت کیلئےضروری کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ دو روز میں مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات ،بارشوں کے دوران چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی رپورٹ بھجوائیں۔

وزیراعلی نےرپورٹ کے بعد آفت زدہ خاندانوں کی مالی معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer