اداکارہ زیبا کی 75 ویں سالگرہ

 اداکارہ زیبا کی 75 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) لالی وڈ انڈسٹری پر کئی سالوں تک راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکارشہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا محمد علی پچھتر سال کی ہوگئیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں ۔
لالی وڈ انڈسٹری میں گڑیا کے نام سے جاننے والی اداکارہ زیبا بیگم دس ستمبر انیس سو پینتالیس میں پیدا ہوئیں اور پاکستان فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی لازوال اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ کر بیٹھیں، انیس 1967 میں اداکار محمد علی سے شادی کی اور پھر ان ہی کی ہوگئیں ۔ان کی مقبول فلموں میں توبہ، ایسا بھی ہوتا ہے ،انسان اور آدمی،محبت ،ارمان،باجی ، کنیز، بہورانی،اک پھول اک پتھر سمیت چھ سو سے زائد فلمیں شامل ہیں۔
زیبا محمد علی نے اداکار وحید مراد،درپن،محمد علی، ندیم، کمال،سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا جبکہ زیبا محمد علی نے ایک بھارتی فلم کلرک میں بھی کام کیا جس میں بھارتی اداکارہ ریکھا،ششی کپور سمیت دیگر فنکار شامل تھے
اداکارہ زیبا بیگم آج اپنی پچھترویں سالگرہ منا رہی ہیں اور ان کے کئے ہوئے کردار آج بھی بے مثال ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer