ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائی جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو یہ مقدس فریضہ سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائی جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے۔
پرویز رشید کا کہناتھاکہ اس شخص کو وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی، جمہوری اور آئینی اختیارات کا استعمال کیا جائے، اس جیسے کسی شخص کو خیبر پختونخوا میں حکومت میں نہ آنے دیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کا ساتھ دے۔ شہدا کی فیملیز کو کیا جواب دیں گے؟ تمام جمہوری جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فتنے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔