ویب ڈیسک : ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے ’’لیٹ فائلر‘‘ کیٹیگری میں آجائیں گے۔
ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے اور اس تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع قابلِ غور نہیں ہوگی۔
حکام نے ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے پہلے اپنے گوشوارے مکمل اور درست طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، کہنا ہے کہ جو لوگ 15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرائیں گے وہ "لیٹ فائلر” کیٹیگری میں آجائیں گے جس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ لاگو ہوتی ہے۔
ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ گوشوارے میں معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔