ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک مقیم انتہائی مطلوب ٹک ٹاکر گرفتار

بیرون ملک مقیم انتہائی مطلوب ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :این سی سی آئی اے نے بیرون ملک مقیم انتہائی مطلوب ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

 نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ٹک ٹاکر آصف شاہ کو دبئی سے واپسی پر ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے، ٹک ٹاکر آصف شاہ پر چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

 این سی سی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد آصف کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل فہرستوں میں شامل تھا، ملزم کی نشاندہی نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن اور غیر ملکی تنظیموں نے کی۔

 این سی سی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف پیکا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔