ویب ڈیسک: لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث اورنج لائن ٹرین کے بعد میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کے باعث میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی بند ہے جبکہ میٹرو بس سروس کو آج مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کے اسٹیشن اور سٹاپس بھی بند رہیں گے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث سروس معطل کی گئی ہے۔