ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔

 اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے ایک بیان میں غزہ  امن معاہدے کی بھی مخالفت کردی۔

 انہوں نےکہا کہ  وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر  اسرائیل نےسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

 انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر  نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی کہ  اگر حماس کا وجود برقرار رہا تو  ان کی پارٹی  حکومت گرا دے گی۔