ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور سونا یکدم مہنگا

پیٹرول اور سونا یکدم مہنگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی  کے باعث امریکی مارکیٹ میں پیٹرول اور  سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق   اسرائیل اور حماس کے درمیان خوفناک مسلح جھڑپوں کے باعث یہ خدشات پیدا ہوگئے کہ تنازع غزہ سے باہر پھیل کر مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جب کہ اس دوران امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت بڑھ گئی جب کہ یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

 ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے اسٹاک میں کمی ہو گئی جب کہ اہم یو ایس اسٹاک انڈیکس میں دوپہر تک نیویارک ٹریڈنگ میں قدرے مثبت رجحان دیکھا گیا جو کاروباری دن کے شروع میں ہونے والے منفی رجحان سے نکل رہا تھا،اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

  بینک آف اسرائیل نے پہلے کہا کہ وہ استحکام برقرار رکھنے کے لیے 30 ارب ڈالر فروخت کرے گا،اسرائیلی حکومت کے بانڈز کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی، 2120 ہنڈریڈ ایئر بانڈ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 5.3 سینٹ کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا،اس کے علاوہ یو ایس کروڈ 4.46 فیصد بڑھ کر 86.48 ڈالر فی بیرل اور برینٹ 88.04 ڈالر فی بیرل پر تھا،ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے سٹاک میں 0.21 فیصد کمی ہوئی جب کہ سونے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جس کی قدر تقریباً 1.2 فیصد بڑھ کر ایک ہزار 852 ڈالر فی اونس ہوگئی۔