ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیکس:عمران خان کا تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کا اعلان

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے   آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہاوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا۔بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سے آڈیو لیکس پر تحقیقات کی جا سکیں گی۔جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پتہ چلے گا کون ایسی آڈیو لیک کر رہا ہے۔

خیال رہے جب عمران خان وزیراعظم تھے تب ان کا کال ریکارڈنگ بارے موقف مختلف تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ فوج کو سب کچھ پتہ ہوتا ہے، کیونکہ جو ہماری آئی ایس آئی ہے دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔