ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

meters short
کیپشن: LESCO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے مون سون سیزن میں جلنے والے ہزاروں میٹرز کا ملبہ صارفین پر ڈال دیا۔ اوسطً بل کے ساتھ ساتھ بریک اپ کے نام پر اضافی دوہرے بل بھجوا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے خراب میٹرز کو  تبدیل کرنے کی بجائے دوہرے بل بھجوا دیئے گئے۔ ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز کیساتھ ساتھ بریک اپ کے نام پر بھاری بھرکم بل صارفین کو بھجوائے گئے۔ مون سون سیزن میں خراب ہونیوالے صارفین کے ہزاروں میٹرز تبدیل نہ ہو سکے. بارشوں کی وجہ سے سنگل اور تھری فیز میٹرز جلنے کے واقعات رونما ہوئے.

لیسکو نے خراب میٹرز کو تبدیل کئے بغیر ریکارڈ مرتب کر لیا, سائٹس پر میٹرز پرانے موجود، تاہم بلوں پر تبدیلی کا ریکارڈ شائع کر دیا گیا. قوانین کے مطابق لیسکو خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی پابند ہے.