آئی جی کا 15 پر موصول کالز پر فوری ایکشن، بروقت اندراج مقدمہ کا حکم

IG Punjab
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انارکلی (علی ساہی) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آپریشنز پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے 18 پوائنٹس پر مشتمل جدید میکانزم وضع کردیا، ون فائیو کی کال پر فوری ایکشن اور بروقت اندراج مقدمہ،شکایات کا فوری ازالہ، اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا، اس حوالے سے پرفارمے تمام اضلاع کوبھجوا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطا بق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آپریشنز پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے میکانزم وضع کر دیا، 18 پوائنٹس کی بنیاد پر ریجنز اور اضلاع میں آپریشنز ٹیموں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور ا ن کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جو افسریا اہلکار شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا وہ محکمہ کا حصہ نہیں رہے گا، حکومتی رٹ برقرار رکھنے میں غفلت یا کوتاہی قابل معافی نہیں ہوگی، ون فائیو پر موصول کالز پر فوری رسپانس یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل پر آنے والی شکایات پربروقت اقدامات نہ کرنیوالے خود کو سخت محکمانہ کارروائی کیلئے تیار رکھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer